the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
مصطفی منزل نظام پورہ ورنگل میں مشاعرہ کا انعقاد ۔ جناب اقبال شیدائی کا خطاب
اُستاذ شاعر جناب اقبال شیدائی نے کہا کہ اُردو ہماری تاریخی اور تہذیبی زبان ہے ۔ اس کے بغیر ہم اپنی ثقافتی روایت اور اقدار کو آگے نہیں بڑھاسکتے ۔ ہندوستان میں حقیقت میں اگر کوئی زبان سیکولر ہے تو وہ صرف اُردو زبان ہے ۔ زبان کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ، ہر مذہب کو زبا ن کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اُردو کو مسلمانوں سے جوڑنا افسوسناک ہے کیونکہ یہ ہندوستان کی زبان ہے ۔ مصطفی منزل، واقع نظام پورہ ورنگل میں منعقدہ مشاعرہ کے موقع پرموصوف نے اِن خیالات کا اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ ورنگل کے سینئرشاعر اقبال شیدائی جو اِن دنوں حیدرآباد میں مقیم ہیں ، کافی عرصہ بعد ورنگل آمد پرداعی محفل جناب اقبال احمد درد کی رہائش گاہ پر اس خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا تھا۔جناب اقبال شیدائی نے مزید کہا کہ



ورنگل کی ادبی انجمنوں کی جانب سے 10؍ مئی کو ورنگل کے 8شعرا ء کرام کے ادبی کلام کی رسم اجرائی و مشاعرہ منعقد کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں پروگرام کو قطیعت دے دی گئی ہے ۔بعد ازاں مشاعرہ منعقد ہوا جس میں مقامی شعراکرام صادق احمد صادق رضویؔ ، تاج مضطر ؔ ، پروفیسر احمد حسین خیالؔ ، اجمل محسنؔ ، وحید گلشنؔ ، سید محمد حسینی برترؔ ، ڈاکٹر عزیز احمد عرسیؔ ، اندور عبدالقادر نقشبندیؔ اور اقبال درد ؔ نے اپنا اپنا کلام سنا کر سامعین کو محضوظ کیا ۔ صدر مشاعرہ جناب اقبال شیدائی کو باربار سنا گیا اورسامعین سے اُنہیں زبردست داد موصول ہوئی ۔ اس موقع پر صحافی ناظم ایوبی ، علیم دانش ،حمید مجاہد ، عبدالطیف تنویر ، محمدقادر حسین کے علاوہ محبان اُردوکی کثیر تعداد شریک تھی ۔ نظامت کے فرائض اقبال درد ؔ نے انجام دئیے اور مشاعرہ کے اختتام پر تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.